لاہور کے علاقے شادباغ میں واردات کرکے فرار ہونے والے 2 کم عمر ڈاکوں کو ڈولفن پولیس نے 15 منٹ میں گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق شادباغ میں 2 لڑکے گھر کے باہر گلی میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل سوار 2 کم عمرڈاکو ان سیموبائل فون اور کیش چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی جس میں ڈاکوں کو واردات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم نے 15 منٹ کے اندر ڈاکوں کو گول باغ کے قریب رانڈ اپ کرلیا، گرفتار ملزمان میں عمر رضا اور عبدالرحمان شامل ہیں جنہیں تھانہ شاد باغ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی