i پاکستان

لاہور، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف وکلا کا عدالتی بائیکاٹ،عدالتی امور ٹھپ،سائلین کو مشکلات کاسامناتازترین

April 06, 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر پیر کو عدالتی بائیکاٹ کیا ،وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس سے عدالتی امورٹھپ ہوکررہ گئے،سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان وکلا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد وکلا کی جانب سے ہڑتا ل کی گئی ۔ صدر بابر مرتضی کا کہنا ہے کہ احتجاج صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا ۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، یہ اقدام عوامی مفاد اور عدالتی نظام میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی