i پاکستان

لاہور سے لاپتہ ہونے والا نوجوان کراچی سے بازیاب، امتحان میں فیل ہونے کا انکشافتازترین

August 12, 2026

کراچی میں آرٹلری میدان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے فہیم کو کراچی سے باحفاظت بازیاب کر لیا۔پولیس کے مطابق فہیم امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر گھر سے نکل گیا تھا اور لاہور سے کراچی آگیا تھا۔ لڑکے کے والدین نے لاہور میں اس کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔آرٹلری میدان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فہیم کو کراچی سے بازیاب کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 14 سالہ فہیم کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی