i پاکستان

لاہور ، شاہدرہ میں شوہر کی فائرنگ سے ٹیچر جاں بحقتازترین

April 13, 2026

لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری سکول کی ٹیچر کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ شائستہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 53 سالہ شائستہ نسیم کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے ونڈ الہ دیال شاہ میں بطور ٹیچر فرائض انجام دے رہی تھیں۔ایس پی سٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی