i پاکستان

لاہور، سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا ہوگیاتازترین

June 21, 2025

لاہور میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارمنٹ(سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلے میں دوسرا زیر حراست ملزم مارا ہوگیا۔تفصیل کے مطابق لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا، سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے کر گئے تھے۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست ملزم وقاص اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے، قبل ازیں شیرا کوٹ کے علاقہ میں بھی سی سی ڈی پولیس کے ایک اور مبینہ مقابلہ میں خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔اس سے قبل سی سی ڈی زیرحراست اغوا برائے تاوان کے ملزم طیب کو نشاندہی کے لیے شاد باغ لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس ہر فائرنگ کردی تاہم اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم طیب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔سی سی ڈی نے اغوا برائے تاوان سیل نے ملزم طیب کو گرفتار کیا تھا، ہلاک ملزم نے 2023 میں گرین ٹاون کے علاقے میں ایک شخص کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ گرین ٹان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی