i پاکستان

لاہور، سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاکتازترین

June 28, 2025

لاہور میں گزشتہ رات تھانہ نشتر کی حدود میں ہونے والے ایک اور مبینہ مقابلے میں دو زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ ماڈل ٹائون سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو تفتیش اور ریکوری کے سلسلے میں نشتر تھانے کی حدود میں لے جایا گیا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دونوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔ سی سی ڈی کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو جلد انہیں گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی