i پاکستان

لاہور سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ ، 2 افراد زخمیتازترین

March 25, 2026

لاہور سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت کے باہرفائرنگ ہوئی،فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رسول پورہ کے لطیف کو ریوالور سمیت پکڑ لیا۔ ملزم فیضان نامی شخص کو قتل کرنے آیا تھا ،فائرنگ سے فیضان زخمی ہو گیا ،شور پر پولیس نے ملزم لطیف کو پکڑ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی