i پاکستان

لاہور سمیت مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں سمیت 34 گرفتارتازترین

May 31, 2025

سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے دوران پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں سمیت 34 تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا، کومبنگ آپریشنز کے دوران 604 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 34 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے، لاہور اور بہاولپور سے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد بھی پکڑے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، ننکانہ، میانوالی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں، لاہور سے 2، بہاولپور سے ایک فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، برآمد ہوا، کومبنگ آپریشنز کے دوران 604 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی