لاہور کے علاقے سندر میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید ، نوید ، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی