i پاکستان

لاہور، صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتارتازترین

January 29, 2024

صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب پولیس نے کہا کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا، انہیں تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے صنم جاوید کودہشت گردی کے مقدمہ نمبر 768 میں گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے کیس میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی