i پاکستان

لاہور،5 اکتوبر جلائو گھیرائو کیسز میں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیعتازترین

May 30, 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان کی 5 اکتوبر جلائو گھیرائو کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) میں 5 اکتوبر جلا ئوگھیرائو کے 2 مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید نے کی، عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی۔اے ٹی سی علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 13 جون 2025 تک توسیع کی۔ وکلا نے کہا کہ دونوں خواتین فیصل آباد عدالت میں پیش ہوئی ہیں۔عدالت نے کہا کہ وہ فیصل آباد عدالت میں پیش ہو رہی ہیں تو ٹھیک ہے، اگر فیصل آباد میں کوئی کیس نہ ہوا تو ان کی عبوری ضمانتیں خارج کریں گے، جھوٹی درخواست دینے پر کارروائی بھی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی