i پاکستان

لاہورآلودہ شہروں کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پرآگیا،شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈتازترین

November 11, 2023

لاہور میں گزشتہ روز کی بارش کی وجہ سے لاہور کی فضا بہتر ہوگئی۔ لاہور آلودہ شہروں کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پرآگیا، شہر کا درجہ حرارت اس وقت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس اس وقت 163 ہے۔ گلبرگ میں فضائی آلودگی کا تناسب 201 ریکارڈ، زمان پارک کے اطراف میں171مال روڈ کے اطراف میں 166،اپرمال کینال روڈ پر 179شملہ پہاڑی کے اطراف میں 163 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ،حکومت پنجاب نے اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر آج کے روز لاک ڈان سے پابندی ہٹا دی۔آنے والے دنوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال کو مانیٹر کرکے لاک ڈان کا نفاذ کیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی