i پاکستان

لاہورہائیکورٹ بیوی کے ازدواجی استحصال سے متعلق کیس میں گرفتار شوہر کی ضمانت منظورتازترین

June 11, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے ازدواجی استحصال سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے بیوی کو قرض کے بدلے دوسرے مرد کے پاس بھیجنے کے الزام میں گرفتار شوہر کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے 13 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیاجسے عدالتی نظیر قراردے دیاگیا۔ فیصلے کے مطابق پاکستان پینل کوڈ میں ازدواجی استحصال کا کوئی مخصوص جرم موجود نہیں،شوہر کی جانب سے بیوی کو ناجائز تعلقات پر مجبور کرنے کے مختلف پہلوئو ں پر قوانین لاگو ہو سکتے ہیں۔فیصلے کے مطابق ازدواجی استحصال کو باقاعدہ فوجداری جرم قرار دینے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے،خواتین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ ازدواجی استحصال سے متعلق قانون متعارف کرائے،طویل تاخیر، میڈیکل و ویڈیو شواہد کی عدم دستیابی اورشریک ملزم کی ضمانت پر ملزم کو رعایت دی گئی۔ ملزم محمد اجمل کی 5 لاکھ روپے کیمچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظورکی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی