i پاکستان

لاہورہائیکورٹ کا حسان خان نیازی کو 18 اگست کو متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکمتازترین

August 17, 2023

لاہورہائیکورٹ نے حسان خان نیازی کو اٹھارہ اگست کومتعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہورہائیکورٹ میں حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست پرسماعت ہوئی۔عدالت نے حسان نیازی پولیس تحویل میں ہے تو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس سلطان تنویرنیحفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم کے مطابق سرکاری وکیل عدالتی حکم پر عملدرآمد کویقینی بنائیں،اگرحسان نیازی فریقین کے تحویل میں ہے تو18اگست کو عدالت پیش کریں۔ آئی جی پولیس سمیت دیگرفریق آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔ حسان نیازی کے والد نے بیٹے کی بازیابی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی