i پاکستان

لاہورہائیکورٹ میں اویسٹن انجکشن استعمال کرنے کا اقدام چیلنجتازترین

September 25, 2023

لاہور ہائیکورٹ میں آنکھوں کے اویسٹن انجکشن استعمال کرنے کا اقدام چیلنج کردیا۔ نگران پنجاب حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آنکھوںکی بیماری کے علاج کیلئے غیر معیاری انجکشن لگائے جا رہے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انجکشن لگانے سے 14 افراد آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت غیر معیاری انجکشن کا استعمال روکنے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی