i پاکستان

لاہورہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرفریقین سے جواب طلبتازترین

August 07, 2023

لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائرمتفرق درخواست پرسماعت ہوئی ،عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئیجواب طلب کرلیا۔ جسٹس سلطان تنویراحمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کرکے عوام پر ظلم کیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب مہنگائی سے ستائے عوام پرمزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس نے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کومتاثر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی