i پاکستان

لاہور،بروقت بند نہ ہونیوالے ہوٹلوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا حکمتازترین

January 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلیے بروقت بند نہ ہونے والے ہوٹلوں کو جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلیے درئر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ پہلی خلاف ورزی پر کیفیز کو دو ہزار،دوسری بار پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے جبکہ تیسری بارخلاف ورزی کرنے پر کیفے کو سیل کردیا جائے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ زیادہ تر فیصد کیفے جوہر ٹان میں موجود ہیں، اے سی ماڈل ٹان کو کیفے تاخیر سے بند ہونے کا بتاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔ وکیل پی ایچ اے نے کہا کہ چھتوں پرپودے لگانے کے حوالے سے ماہرین سے مشورہ کیا ہے، اس کے لیے مخصوص قسم کی مٹی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی