i پاکستان

لاہور،درخواست گزار کو پی ایس ایل فائنل میں آتش بازی بارے دستاویزات لف کرنے کی ہدایتتازترین

May 07, 2026

لاہور میں عدالت نے درخواست گزار کو پی ایس ایل فائنل میں آتش بازی کی بابت دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کر دی۔ پی ایس ایل گیارہ کے فائنل میں آتش بازی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس احمد ندیم ارشد نے خاتون شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا آپ نے کوئی دستاویزات لف نہیں کئے جس سے معلوم ہو سکے کہ آتش بازی ہوئی۔درحواست گزار نے عدالت سے دستاویزات لف کرنے کی مہلت کی اجازت طلب کر لی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پی ایس ایل کا 3 مئی 2026 کو قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا گیا فائنل کے موقع پر آتشبازی کر کے آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ حکومت نے شہریوں اور کسانوں پر اینٹی سموگ لاک ڈان نافذ کر رکھا ہے۔درخواست گزار مزید کہا کہ لاہور شہر میں فضائی آلودگی پہلے ہی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،پی ایس ایل فائنل میں آتشبازی کی اجازت دینا غیرامتیازی سلوک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی