i پاکستان

لاہور،گھر میںآتشزدگی سے خواتین سمیت 3افراد جھلس کر جاں بحقتازترین

December 30, 2023

لاہور میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں،آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، جہاں گھر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر 3افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت افتخار، ثمینہ اور ارم کے ناموں سے ہوئی ہے، آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا تاہم ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی