لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے جان گنوانے والے 6 افراد کے مقدمے میں مرکزی ملزم افنان شفقت کے وکیل نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی )میں دائر کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے اِس کیس اور مذکورہ درخواست پر سماعت کی، ملزم افنان کو جیل سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تمام نامزد ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوشن نے مرکزی ملزم افنان سمیت 5 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی