i پاکستان

لاہور،جیل روڈ پر واقع عمارت کے فلیٹ میں آتشزگی سے ایک شخص جاں بحقتازترین

November 11, 2023

لاہور میں جیل روڈ پر واقع عمارت کے فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا،جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کیمطابق آگ کی لپیٹ میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، آگ سے جاں بحق شخص کی شناخت گلریز کے نام سے ہوئی ، لاش لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 10گاڑیاں آگ بجھانیمیں حصہ لیا۔ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کے لیے اسنارکل کی مدد بھی لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی