i پاکستان

لاہور،جنریٹر والے کمرے میں سویا شخص دم گھٹنے سے جاں بحق، دوسرے کی حالت خرابتازترین

January 17, 2024

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے کی حالت خراب ہو گئی۔ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں دو شہری جنریٹر والے کمرے میں سو رہے تھے کہ دھوئیں کے باعث دونوں کی حالت خراب ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوران علاج ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشوشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمرے کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی