i پاکستان

لاہور،خوفناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق، 4 زخمیتازترین

September 07, 2023

لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ ارائیاں سٹاپ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ارائیاں سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی والے ناشتہ کر رہے تھے کہ بے قابو ڈمپر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پردم توڑگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی