i پاکستان

لاہورمیں تیزہواں اور ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیاتازترین

May 25, 2024

لاہور میں تیزہواں اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوارہوگیا،گزشتہ دنوں سے جاری گرمی کی لہرمیں بھی کمی آگئی،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شہرکا درجہ حرارت تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا۔ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی میں شہری احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گھروں سے نکلیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی