i پاکستان

لاہورمیں3 سے 4 روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں،درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے جاسکتاہے،محکمہ موسمیاتتازترین

April 23, 2026

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں3 سے 4 روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتاہے ۔دوسری طرف اسلام آباد میں بھی موسم خشک،تاہم مطلع جزوی ابر آلودرہے گااور درجہ حرارت 36 ڈگری تک جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں بھی آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا،تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں ہوائیں معمول سے کم رفتار میں چلیں گی،صبح کے وقت میں ہواکی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔ ادھر کراچی میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک جائے گا تاہم جنوب مغرب سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں کراچی میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی