i پاکستان

لاہور،موبائل مکینک نے نرس کو مبینہ طورپر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم گرفتارتازترین

March 27, 2026

لاہور کوٹ لکھپت کے علاقے میں موبائل مکینک نے نرس کومبینہ طورپر اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے چونگی اسٹاپ سے خاتون کو اغوا کیا اور شامی پارک میں واقع فلیٹ میں لے جا کر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،ملزم نے 2 ہفتے قبل موبائل مرمت کروانے والی نرس کی ریکی کی تھی۔ ملزم فلیٹ میں محبوس خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون جہانداد اکرم نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی