i پاکستان

لاہور،نواحی گاوں بھاسن میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادتازترین

January 27, 2024

لاہور کے اطراف میں بھاسن اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے حفظانِ صحت، ڈینگی سے بچا سمیت مختلف بیماریوں سے بچا اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی