i پاکستان

لاہور،پاڈر سے تیار 10 ہزار لیٹر زہریلے دودھ کی سپلائی ناکام بنادی گئیتازترین

October 26, 2023

پنجاب فوڈ تھارٹی نے ڈٹرجنٹ پاڈر سے تیار 10 ہزار لیٹر زہریلے دودھ کی جڑواں شہروں کو سپلائی ناکام بنادی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق  چکری روڈ پر جمعرات کو علی الصبح ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی کرکے10 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا اور دودھ  لے جانے والی  گاڑیوں  کے مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران 28 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے  2 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل ناقص پائے گے۔ دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا اور ملاوٹ ثابت ہونے پر ڈیری سیفٹی ٹیم نے 10 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔  ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ کوٹ مومن سرگودھا سے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپلائی کیا جارہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی