i پاکستان

لاہور،پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزاتازترین

March 16, 2024

لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ شوہر محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کیلئے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر محمد اورنگزیب نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی، ملزم نے مسلم فیملی لا آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کو اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے اور ملزم اگر 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی