i پاکستان

لاہور،سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں بارش کا پانی داخل، سارا نظام درہم برہمتازترین

September 23, 2023

لاہور کے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی اور ڈاکٹروں کے کمروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے سارا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بارش کے پانی کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش کے پیش نظر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چین سے صوبائی اور ضلعی افسران کو ہدایات دیں۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محسن نقوی نے فون کر کے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی