i پاکستان

لاہور،تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردیتازترین

January 18, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی،بلاکانشان چھن جانے پرتحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی فہرستیں سوشل میڈیا پرشائع کیں ہیں۔لاہور کے تمام قومی وصوبائی حلقوں کے حمایت یافتہ امیدواروں کینام سامنے آگئے۔فہرست کیمطابق این اے117میں علی اعجازبٹر،این اے118میں عالیہ حمزہ،این اے 119میں شہزادفاروق اوراین اے120میں عثمان حمزہ اعوان،این اے121میں وسیم قادر جبکہ این اے122میں لطیف کھوسہ کی حمایت کی جائیگی،این اے 123میں افضال کریم پھاہٹ جبکہ این اے 124میں ضمیرجھیڈو ایڈووکیٹ امیدوارہوں گے جبکہ این اے125میں راناجاویدعمراوراین اے126میں ملک توقیر کھوکھر کی حمایت کی جائیگی۔این اے127میں ظہیرباس کھوکھرجبکہ این اے128میں سلمان اکرم راجہ کی حمایت کی جائیگی،این اے129سے میاں اظہر اور این اے130سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوارہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی