i پاکستان

لاہور،تیز رفتار ٹرالر نے سڑک پر کھڑی بھکارن بچی کو کچل ڈالا، موقع پر جاں بحقتازترین

December 02, 2023

لاہور میں تیز رفتار ٹرالر نے بھیک مانگنے والی کم سن بچی کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر سڑک پر موجود کمسن بچی پر چڑھ دوڑا، حادثے کے باعث بچی موقع پر دم توڑ گئی، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت زینت کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی