i پاکستان

لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرتازترین

October 05, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ جلد سماعت کی درخواست ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے دائر کی۔ آمنہ جنجوعہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کئی سال سے مقرر نہیں ہو سکی، انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمہ آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی