i پاکستان

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں ماہانہ بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈتازترین

October 17, 2023

موجودہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 0.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست 2022 کے مقابلے گزشتہ ماہ پیداوار 2.52 فیصد بڑھی ہے۔ جولائی 2023 کے مقابلے اگست میں 8.44 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران خوراک، کیمکلز، فارما سیوٹیکل، ربڑ مصنوعات کی پیداوار بڑھی، ملبوسات، منرل پروڈکٹس، کھاد، مشینری، فٹبال، پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری دیکھی گئی۔ دستاویزات کے مطابق ٹیکسٹائل، تمباکو، مشروبات، لیدر، لکڑی، پیپربورڈ کی پیداوار میں کمی آئی، لوہے، اسٹیل، دھاتوں، کمپیوٹر، الیکٹرانکس، گاڑیوں کی پیداوار بھی گرگئی۔ فرنیچر، الیکٹریکل سامان اور آپٹیل پروڈکٹس کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی