i پاکستان

لبنان میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدمتازترین

April 17, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ لبنان میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر لکھا ہے کہ امید ہے لبنان میں جنگ بندی پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی