i پاکستان

لیہ، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق،چھ زخمیتازترین

August 10, 2023

لیہ کی تحصیل چوبارہ میں مسافروین ٹرک سے ٹکراگئی، حادثے میں سات افراد جاں بحق گئے۔ ریسکیوکے مطابق مسافر وین ٹائی راڈ کھلنے کے باعث ٹرک سے ٹکرائی۔جس کے باعث سات افراد موقع پرجاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد قل خوانی کیلیے بھکرسے میاں چنوں جارہے تھے۔ریسکیو نے میتوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی