i پاکستان

لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلبتازترین

December 05, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی، ملک افضل کھوکھر، عرفان شفیع کھوکھر، ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹان پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی