لاہور کے علاقے ہئیر میں بجلی کا ٹوٹا ہوا تار گرنے سے 5 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر میں بجلی کی فراہمی کے ادارے لیسکو کی غفلت اور کھلی تاروں کی وجہ سے پیش آیا۔5سال کے علی حسن کو گلی میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی جان چلی گئی، واقعے بعد مشتعل علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی مین لائن کا پرانا اور بوسیدہ تار ٹوٹ کر زمین پر گرا تھا جس کی بجلی کے محکمے کو بار بار شکایات کے باوجود تار درست نہیں کیا گیا تھا۔مرنے والے بچے کے لواحقین اور مقامی افراد نے لیسکو کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی اور سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوں ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو ریجن میں 6 ماہ کے دوران تاریں گرنے سے 12 سیزائد اموات رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی