i پاکستان

لکی مروت ، گیارہ ہزار واٹ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے دوران 4 ٹیکنیشن کرنٹ لگنے سے جاں بحقتازترین

September 09, 2023

لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چار ٹیکنیشن تتر خیل کے قریب ٹرانسمیشن لائن پر کام میں مصروف تھے کہ اس دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کردی گئی، جس کے باعث چاروں کو کرنٹ لگا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے بتایا کہ یہ محکمہ بجلی کے ذیلی ادارے فاٹا کے اہلکار تھے۔ جو شہباز خیل سے حیات خیل نئی لائن بچھانے کا کام کررہے تھے۔ پیزو گرڈ سے غلط فہمی کی بنیاد پر بجلی آن کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی