i پاکستان

لکی مروت میں ڈاکوں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحقتازترین

September 23, 2023

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فلائنگ کوچ پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکوں نے قبول خیل کے علاقے کے قریب مسافر گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کی اور کوچ کے نہ روکنے پر اس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک زخمی اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔گاڑی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے جو مزدوری کے بعد گھروں کو واپس آرہے تھے۔ اہل علاقہ نے ڈاکوں کا پیچھا کیا تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈاکوں کی چھوڑی گئی دو موٹرسائیکلیں عوام کے ہاتھ لگ گئیں۔ اہل علاقہ نے قبول خیل گاں کو گھیرے میں لے رکھا ہے کیونکہ انہیں شک ہے کہ ڈاکو قبول خیل میں چھپے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکو گاں قبول خیل میں روپوش ہیں، پولیس سرچ آپریشن کرے۔ انہوں نے لاش درہ تنگ سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا اور مقامی سرکاری یورینیم فیکٹری پاکستان اٹامک انرجی پراجیکٹ قبول خیل جانے والی تمام گاڑیوں کو روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی