i پاکستان

لکی مروت میں پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے ناکامتازترین

January 16, 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اسٹیشن اور پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لکی مروت میں تھانہ پیزو پر گزشتہ رات دہشتگردوں نے حملہ کیا، دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس چیک پوسٹ گنڈی چوک پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دونوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی