صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شہباز خیل اڈہ پر پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہیں ، تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو پولیس وین کے قریب کھڑی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے اطلاع ملنے پر فورا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی