i پاکستان

لکی مروت ، میلے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحقتازترین

August 23, 2023

لکی مروت کے میلے میں رقم کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جھگڑے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق لکی مروت میں ایک میلے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی رقم کے لین دین کے تنازع پر ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی