i پاکستان

لکی مروت ،مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد شہید کردیاتازترین

June 14, 2025

لکی مروت میں محلہ ریلوے اسٹیشن میں مسلح افراد کی رات گئے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے محلہ ریلوے اسٹیشن پرحملہ کیا گیا،مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گھر سے اسلحہ کی نوک پر اغوا کرلیا اور کچھ فاصلے پر لے جاکر شہید کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے قریبی جنگل میں فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی