خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بیگوخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کے 2 ارکان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صفی اللہ اور افنان خان کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کے مطابق نعشوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی