i پاکستان

لندن، پولیس نے یو ٹیوبر عادل راجہ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کردیاتازترین

March 15, 2024

پولیس نے سوشل میڈیا پر سرگرم یو ٹیوبر عادل راجہ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کردیا۔ کاونٹر ٹیررازم پولیسنگ ساتھ ایسٹ عادل راجہ کے خلاف 9 مئی کو دہشتگردی پر اکسانے کے حوالے سے مزید کارروائی نہیں کرے گی، اس لیے پولیس نے عادل راجہ کے خلاف شواہد کی کمی کے سبب کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عادل راجہ کو گزشتہ برس 12 جون کو ٹیمز ویلی پولیس نے دہشتگردی پر اکسانے کے الزام میں چشم کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی