i پاکستان

لنڈی کوتل میں گورنر کے پی کا افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیاتازترین

April 28, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مہاجرین کی بائیو میٹرک رجسٹریشن، طبی امداد اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، حکام کی گورنر کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغان خاندانوں کی واپسی کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔فیصل کریم کنڈی نے کیمپ میں موجود خواتین، بچوں اور بزرگ مہاجرین سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کا عمل ہر صورت آسان، شفاف اور منظم رہنا چاہئے۔گورنر خیبرپختونخوا کے دورہ افغان مہاجرین ہولڈنگ کیمپ لنڈی کوتل کے موقع پر ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایت اور نگرانی میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، دورے کے پیش نظر ضلع بھر خصوصا لنڈی کوتل اور گردونواح میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ پولیس کی اضافی نفری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی