i پاکستان

لودھراں، 50 سالہ ملزم کی 20 سالہ قوت گویائی سے محروم کزن سے مبینہ زیادتیتازترین

April 01, 2024

لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں 50 سالہ شخص نے 20 سالہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے علاقے مخدوم حسن میں ملزم نے گھر میں اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر آنے والی اپنی پڑوسی 20 سالہ کزن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا واقعہ 6 روز پہلے کا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ڈی این اے کے بعد حتمی رپورٹ دی جائے گی۔ پولیس کے مطابق عدالت سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی