i پاکستان

لودھراں ، بیوٹی پارلر تیار ہونے آئی دلہن قتل، ملزم نے بھی خود کشی کر لیتازترین

April 17, 2026

لودھراں میں ملزم نے شادی کے روز دلہن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔ڈی ایس پی عابد حسین بھلہ کے مطابق مقتولہ 20 سالہ سدرہ بارات کے موقع پر بیوٹی پارلر تیار ہونے کے لیے آئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملزم نے اسے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم مدثر، مقتولہ کا کزن (ماموں کا بیٹا) تھا، جس نے واردات کے بعد اپنی گردن پر چھری چلا کر خودکشی کر لی۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعہ راجہ پور میں پیش آیا، جہاں مقتولہ کی بارات بھی موجود تھی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم اہل خانہ اس کی شادی کہیں اور کر رہے تھے۔پولیس نے دونوں لاشیں اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی