i پاکستان

لودھراں، گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 2 سیور مین چل بسے،ڈپٹی کمشنر کا نوٹس ،انکوائری کا حکمتازترین

June 10, 2026

جلالپور موڑ پر افسوسناک سانحہ میں گٹر کی صفائی کے دوران 2 سیور مین جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث جا ںبحق ہونیوالے 2 سیور مین واسا کے ملازم تھے جن کی شناخت وسیم اور اکرام کے نام ہوئی ہے، دونوں دورانِ ڈیوٹی جان کی بازی ہار گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق اہلکار حفاظتی کٹ کے بغیر گٹر میں اترے تھے، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئی انکوائری کا حکم دے دیا، اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی